Which one is the Best Option for Pakistani Finance?
 |
| بلوم برگ کی رپورٹ کا سروے |
بلومبرگ کے ایک سروے کے
مطابق جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی فنانس پروفیشنلز کی نظر میں سب سے بہتر آپشن ہیں جو مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کی بحالی میں موثر قردار ادا کر سکتے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سروے میں 12 رسپانڈیٹس نے 4 پاکستانی سیاستدانوں کو ایک سے پانچ کے سکور کے درمیان ریٹ کیا کہ کون پاکستان کی معیشت بہتر سنبھال سکتا ہے۔ ان 12 رسپانڈینٹس میں ملک کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے
 |
| Imran Khan |
۔بلومبرگ کے اس سروے کے نتائج میں 44 پوائنٹس کے ساتھ عمران خان سرفہرست رہے، جبکہ 37 پوائنٹس کے ساتھ نواز شریف دوسرے، 22 پوائنٹس کے ساتھ بلاول بھٹو تیسرے اور 20 پوائنٹس کے ساتھ جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر رہے۔
سروے کے جواب دہندگان نے سابق کرکٹ سٹار کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ایک اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے میں مارکیٹ پر مرکوز اصلاحات کو آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے۔
Comments
Post a Comment